ممبئی : دنیا بھر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے جہاں دیگر شوبز ستاروں کی جانب سے پیغامات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہی بالی ووڈ گنگ شاہ رخ خان نے بھی خواتین کے عالمی دن کا ایک خوبصورت پیغام جاری کردیا۔
بالی ووڈ سپر سٹار نے یہ پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا جس میں انہوں نے ایک چھوٹی بچی کیساتھ اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ابراہم کی تصویر جاری کی ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹی لڑکی شاہ رخ خان کے صاحبزادے کا ہاتھ پکڑ کر چل رہی ہے ، بالی ووڈ سپر سٹا نے اس تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت کیپشن بھی جاری کیا جو کہ خواتین کے عالمی دن کی عکاسی کرتا ہے۔ کیپشن بتایا گیا تھا کہ ”تم اس کے ہاتھ تھامو اور وہ تمھاری راہنمائی کرے گی، یوم خواتین مبارک“ ۔
Hold her hand so that she can lead you. Happy Women’s Day pic.twitter.com/U2wogCQiQ1
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 8, 2017