Get Alerts

دبئی میں مقیم ارب پتی افراد کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ

دبئی میں مقیم ارب پتی افراد کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ

دبئی میں مقیم ارب پتی افراد کی تعداد میں ایک سال کے دوران 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ شہر ارب پتی افراد کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے 20 سرفہرست شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ایسے مکینوں جن کے مالیاتی اثاثے ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہیں، کی تعداد 16 تھی جو اس سال بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔ دبئی میں ارب پتی افراد کی تعداد میں اضافے کا سبب امیر ترین شخصیات کی بیرون ملک سے آمد اور قیام بھی ہے۔

ہورون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بھارت کے 32 ارب پتی شہریوں نے قیام کےلئے دبئی، برطانیہ اور امریکہ کا رخ کیا۔