Get Alerts

پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آیا تسلیم کریں گے، مریم اورنگزیب

پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آیا تسلیم کریں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد :  وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آیا تسلیم کریں گے یقین ہے فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا امید اور یقین کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے عمران خان ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکے ہیں انہیں چاہیے کہ قومی دھارے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں.

 انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں عمران خان نے لوگوں کو مایوس کر رکھا ہے90دن میں تبدیلی کی بات کرنے والوں کی تبدیلی کہاں گئی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فوجی عدالتیں ملک کی ضرورت ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی جیسے بزدلانہ واقعات سے گھبرانے والی نہیں۔