کوشش ہو گی مسلم لیگ ن کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے، عمران خان

کوشش ہو گی مسلم لیگ ن کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے، عمران خان

پشاور: پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار ہارس ٹریڈنگ کا موقع دیتا ہے اور ہم سب کو پتہ ہے کہ ووٹ بکتے ہیں جبکہ سیکریٹ بیلٹ موقع دیتا ہے کہ پیسہ بھی بنائیں اور پکڑے بھی نہ جائیں۔

مزید پڑھیں: تصویر والا اشتہار، شہباز شریف کو 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم

انہوں نے مزید کہا سینیٹ انتخابات میں اپنا ضمیر بیچنے والوں سے متعلق سوشل میڈیا میں کسی کا نام آنے پر کارروائی نہیں کی جا سکتی اگر کسی کے پاس شواہد ہیں تو پیش کیے جائیں تاہم ہم اپنی جماعت میں انکوائری کرا رہے ہیں۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے چناؤ کے وقت ہماری کوشش ہو گی کہ مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سینیٹرز کو خریدنے کے لئے 4 کروڑ سے زائد پیسے دیے گئے اور جن لوگوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا انہوں نے اپنا کردار دکھایا۔ وہ لوگ جو ضمیر کے مطابق نہیں بکے ہمیں ایسے لوگ چاہیں۔ 

یہ خبر بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ کا طلال چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

گزشتہ روز سے میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطہ ہوا جس میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد امیدوار سلیم مانڈوی والا کی حمایت کر دی ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے بھی بلوچستان سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے سینیٹر انوارالحق کی بطور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کی حمایت پر پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں