کارڈیشن سسٹرز کی ہمشکل ’دبئی سسٹرز‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

کارڈیشن سسٹرز کی ہمشکل ’دبئی سسٹرز‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کیپشن: فوٹو انسٹا گرام

دبئی:ہالی ووڈ کی معروف اداکاراﺅں کم کارڈیشن اور کائلی جینر کی ہمشکل دبئی کی رہائشی دو بہنوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور ان کی دیکھ کوئی بھی یہ اندازہ نہیں لگا سکتا کہ وہ ہالی ووڈ اداکارائیں نہیں ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی رہائشی بہنوں سونیا اور فائزہ علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کی جن کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ وہ ہالی ووڈ سسٹرز کم کارڈیشن اور کائلی جینر ہی ہیں۔سونیا علی نے کہا کہ دو سال قبل جب ہم لاس اینجلس میں مقیم تھے تو وہاں پر موجود لوگوں نے ان کا موازنہ ’کارڈیشن سسٹرز ‘کے ساتھ کرنا شروع کردیا۔

فائزہ علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں زیادہ تر لوگ غلطی سے ان کو کم کارڈیشن اور کائلی جینر ہی سمجھ بیٹھتے اور یہ زیادہ تر امریکہ میں ہی ہوتا ہے جبکہ دبئی میں لوگ صرف ان کو گھورتے ہیں مگر آٹوگراف یا پھر سیلفی لینے سے گریز کرتے ہیں۔

When you can't control your baby hair & your 3head looks like a 2head????????

A post shared by Sonia & Fyza Ali (@soniaxfyza) on

’دبئی سسٹرز‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی بہنوں کے انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔