اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے مادرملت فاطمہ جناح کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خواتین کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر لکھا ہے کہ فاطمہ جناح قیام پاکستان کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ رہیں ہم ویمن ڈے پر فاطمہ جناح کو سلام پیش کرتے ہیں۔
On Women's Day, we pay tribute to Fatima Jinnah who stood steadfastly beside the Quaid in his struggle for Pakistan. We reaffirm our commitment to ensuring women a secure & enabling environment to play their rightful role in our nation's development. pic.twitter.com/tw71sDT1m0
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 8, 2019
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خواتین کی شراکت کو دنیا میں پائیدار ترقی کا اہم ترین جز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب مستقبل خواتین کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ خواتین کے حقوق غضب کرنے والے نظام اور ان کی خودمختاری پر قدغنیں لگانے والے رسم وراج کے لیے یہ صدی قبرستان ثابت ہوگی۔