بالی وڈ سٹار رنبھیر کپور کورونا کا شکار ہوگئے

بالی وڈ سٹار رنبھیر کپور کورونا کا شکار ہوگئے
سورس: File photo

ممبئی ، بھارتی اداکار رنبھیر کپور کورونا وائرس کا شکار 

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ سٹار رنبھیر کپور کورونا وائرس کی زد میں آگئے ۔ خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کے انکل اور بالی وڈ اداکار رندھیر کپور نے رنبھیر کپورکے کورونا میں مبتلا ہونے کے سوال پر بتایا کہ وہ شہر سے باہر ہیں تاہم انہیں پتہ چلا ہے کہ رنبیر کی طبیعت ٹھیک نہیں، تاہم انہیں علم نہیں کہ اسے ہوا کیا ہے۔

خیال رہے کہ متعدد بالی وڈ اداکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور اب متعدد نے کورونا کی ویکسین بھی لگوالی ہے۔