کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 783 میں مسافر کا دل کا دورہ پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 783 کے پائلٹ نے 33 سالہ مسافر سید وصی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث پرواز واپس کراچی لانے کا فیصلہ کیا اور کراچی ائیرپورٹ پر طبی امداد سے متعلق انتظامات بھی کئے گئے۔
مذکورہ پرواز نے صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی جس کے کچھ ہی دیر بعد 33 سالہ کنیڈین شہری سید وصی کو دل کا دورہ پڑا۔