Get Alerts

علیم خان قبول نہیں، مجھے ہٹانا ہے تو چودھری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے: بزدار

علیم خان قبول نہیں، مجھے ہٹانا ہے تو چودھری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے: بزدار
سورس: File

لاہور : پنجاب کے سیاسی منظر نامے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ علیم خان کے خلاف وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے قیادت کو پیغام پہنچایا ہے کہ  علیم خان بطور وزیر اعلیٰ کسی صورت قابل قبول نہیں ۔چودھری پرویز الہی کو منصب دیا جائے یا میرے پاس رہنے دیا جائے۔ 

عثمان بزدار نے کہا کہ علیم خان قابل قبول نہیں ارکان اسمبلی میں بھی ان کے خلاف جذبات ہیں۔عثمان بزدار نے قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ 

چودھری پرویز الہی نے وزیر اعلی کے مثبت جذبات پر اظہار تشکر کیا ۔ وزارت اعلی کے حوالے سے ان کا نام تجویز کرنے پر چودھری پرویز الہی نے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔