پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ ڈرا 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ ڈرا 
سورس: File

راولپنڈی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بغیر نتیجے کے ختم ہو گیا ۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 12مارچ سے کراچی میں جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان بینوقادر تاریخی سیریز کاپہلا ٹیسٹ میچ کسی نتیجے کے بغیرختم ہوگیا، پاکستان نے اپنی دوسری اننگزمیں بغیرکسی نقصان کے 252رنز بنائے، عبداللہ شفیق نے اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری سکورکی جبکہ امام الحق تاریخی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگزمیں بھی سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

 پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بھی امام الحق اوراظہرعلی نے سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ مہمان ٹیم آسٹریلیا کاکوئی بھی بلے باز سنچری مکمل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

 پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے میچ کے پانچویں روز 449رنز 7کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی تاہم کوئی بھی مہمان بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہرسکا اور پوری ٹیم صرف 10رنز کااضافہ کرکے آؤٹ ہوگئی ۔ آخری روز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز 8، مچل سٹارک 13اور نیتھن لیون 3رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ ہیزل ہڈ بغیر کھاتہ کھولے ناٹ آؤٹ رہے۔

 پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں نعمان علی نے 6، شاہین شاہ آفریدی نے 2جبکہ ساجدخان اورنسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے دوسری اننگز کاآغاز بھی بڑے پراعتماد انداز سے کیا اوردونوں اوپنرز نے ناقابل شکست سنچریاں بناڈالیں، میچ کے اختتام پر عبداللہ شفیق 136اور امام الحق 111رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

مصنف کے بارے میں