Get Alerts

تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم کا ایم کیو ایم اور جی ڈے اے کے پاس جانے کا فیصلہ 

تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم کا ایم کیو ایم اور جی ڈے اے کے پاس جانے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ختم   ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت سے حالیہ صورتحال پر مشاورت کی ۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے ۔وزیر اعظم دورہ کراچی میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ملاقاتیں کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے لاہور میں اتحادی جماعت  مسلم لیگ ق کے رہنمائوں سے بھی مشاورت کی تھی ۔وزیراعظم کی یہ ملاقاتیں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔