تحریک عدم اعتماد پر اہم پیش رفت ،چودھری شجاعت کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

تحریک عدم اعتماد پر اہم پیش رفت ،چودھری شجاعت کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
سورس: File

اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ملاقات۔ چودھری شجاعت حسین مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آئے ۔

نیو نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں میں تحریک عدم اعتماد اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی ۔ملاقات میں مولانا عبد الغفور حیدری ،مولانا اسعد محمود اور مولانا صلاح الدین شامل تھے ۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ 

 چودھری شجاعت حسین کل آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے ۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی جائے گی۔ 

قبل ازیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے ملاقات کی ۔ چودھری شجاعت حسین مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آئے ۔

دونوں رہنماؤں میں تحریک عدم اعتماد اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی ۔ملاقات میں مولانا عبد الغفور حیدری ،مولانا اسعد محمود اور مولانا صلاح الدین شامل تھے ۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں