Get Alerts

عمران خان کیلئے مشکل ، چودھری شجاعت کا فضل الرحمن کے بعد آصف زرداری سے ملاقات کا فیصلہ 

عمران خان کیلئے مشکل ، چودھری شجاعت کا فضل الرحمن کے بعد آصف زرداری سے ملاقات کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم خان کے لیے ایک اور مشکل سامنے آئی ہے۔ صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد اب سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق چودھری شجاعت حسین کل آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے ۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی جائے گی۔ 

قبل ازیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے ملاقات کی ۔ چودھری شجاعت حسین مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آئے ۔

دونوں رہنماؤں میں تحریک عدم اعتماد اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی ۔ملاقات میں مولانا عبد الغفور حیدری ،مولانا اسعد محمود اور مولانا صلاح الدین شامل تھے ۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔