Get Alerts

سی ٹی ڈی کا آپریشن سائلنس، پشاور خود کش حملے میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک 

سی ٹی ڈی کا آپریشن سائلنس، پشاور خود کش حملے میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک 
سورس: File

پشاور : سی ٹی ڈی انٹیلی جنس اور پولیس  نے پشاور میں  خیبر باڈر ایریا میں آپریشن سائلنس کیا ۔کوچہ رسالدار دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلی جنس اور پولیس نے  کوچہ رسالدار  خود کش  حملے  کے نتیجے میں آپریشن کیا  جس میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

ہلاک دہشت گرد  پولیس اہلکاروں اور پولیس اسٹیشنوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔آپریشن کے دوران  کچھ افراد کے فرار  ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔