Get Alerts

غیر جمہوری شخص کو جمہوری طریقے سے گھر بھیج رہے ہیں:بلاول بھٹو زرداری 

غیر جمہوری شخص کو جمہوری طریقے سے گھر بھیج رہے ہیں:بلاول بھٹو زرداری 

اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا سلیکٹڈ حکومت کا وقت ختم ہو چکا ہے ،ایک بار پھر مل کر وزیر اعظم کو گھر بھیجیں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے ڈی چوک میں لانگ مار چ سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کو اسمبلی میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،عمران خان کہتے تھے عوام کو گھبرانا نہیں لیکن اب خود عمران خان کیلئے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے کیونکہ تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا غیر جمہوری شخص کو جمہوری طریقے سے گھر بھیج رہے ہیں ،پاکستان کے دوسرے وزیراعظم کو عدم اعتماد سے فارغ کر رہےکیونکہ جیالے جو کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں ،انہوں نے کہا عمران خان نے جمہوریت کا جنازہ نکالااور ہم نے جمہوری حملہ کر دیا ہے ،اب اس کے گھبرانے کا وقت آگیا ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف جیالے ہی کر سکتے ہیں جو وہ تین سال سے کٹھ پتلی سے ٹکرا رہے ہیں ،وقت آگیا ہے ساری جماعتیں صاف شفاف الیکشن کا بندو بست کریں ۔


بلاو ل بھٹو نے مزید کہا عمران خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، انہوں نے جمہوریت کا جنازہ نکالا،کٹھ پتلی ہم پر مسلط کیا گیا، قوم پر مسلط کیا گیا ،لیکن اب وقت آگیا ہے غیر جمہوری شخص کو جمہوری طریقے سے گھر بھیجا جائے ۔

ٹیگز: