Get Alerts

پی ٹی آئی کارکن علی بلال کو تشویشناک حالت میں پولیس ڈالے سے پھینکے جانے کا انکشاف 

پی ٹی آئی کارکن علی بلال کو تشویشناک حالت میں پولیس ڈالے سے پھینکے جانے کا انکشاف 
سورس: Twitter

لاہور (حماد اسلم ) پی ٹی آئی کارکن علی بلال کو پولیس اہلکاروں کی طرف سے ڈالے سے تشویشناک حالت میں سڑک پر پھینکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کے شرکاء پر پولیس نے شیلنگ اور ڈنڈے برسائے۔ ایک کارکن بلال کو تشویشناک حالت میں پولیس نے ڈالے سے نیچے پھینکا ۔سٹریچر پر پی ٹی آئی کارکن بلال کو سروسز اسپتال منتقل کیا،جانبر نہ رہ سکا۔ 

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کے درجن کے قریب کارکن زخمی ہوئے ۔ریلی میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں بھی منتقل کیا ۔