Get Alerts

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ملک کی خواتین نہ صرف گھریلو زندگی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ مختلف شعبوں میں اپنی مہارت اور ہنر سے ملکی معیشت میں بھی حصہ ڈالنے کے لیے سرگرم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی کا تقریباً نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے، لیکن لیبر فورس میں ان کی شرکت صرف 21 سے 23 فیصد کے درمیان ہے۔ خواتین کا مؤقف ہے کہ اگر انہیں مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت بڑھنے سے ملکی جی ڈی پی میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ کپڑوں کی سلائی، کڑھائی، موم بتیاں یا گھریلو سجاوٹ کی اشیاء بنانا ہو، پاکستانی خواتین کے ہنر ہر شعبے میں اپنی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ٹیگز: