واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں ایسا صدر چاہیے جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔
یہ بیان کویتی ایئربیس پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی میتیں ملک واپس لانے اور ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران سامنے آیا، جس میں صدر ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی قسم کے سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔
صدر نے برطانیہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں دو طیارہ بردار جہاز بھیجنے کی تیاری پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ “اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں، لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو صرف جنگ جیتنے کے بعد شامل ہوں۔”
ٹرمپ نے روس کی جانب سے ایران کی مدد کے شواہد کی غیر موجودگی پر زور دیا اور صحافیوں کے سوال پر کہا کہ سکول پر حملہ ایران نے کیا تھا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تیل کی قیمتیں جلد کم ہوں گی۔