لندن: ایران کے سفیر سید علی موسوی نے برطانوی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو وہ ہر حال میں اپنا دفاع کریں گے۔
سنڈے وِد لورا کونزبرگ پروگرام کو دیے گئے انٹرویو میں موسوی نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک اپنی کارروائیوں میں احتیاط کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ برطانیہ اس جارحیت میں شامل نہیں ہے اور عراق پر حملے سے سبق حاصل کر چکا ہے، اس لیے اس غیر قانونی کارروائی میں شامل نہیں ہو گا۔