Get Alerts

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا حکومت کے لیے ایک محنت طلب کام ہے، خواجہ آصف

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا حکومت کے لیے ایک محنت طلب کام ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی بحران کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا حکومت کے لیے ایک محنت طلب کام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں اگر حکومت کی پیشگی منصوبہ بندی اور انتظامات نہ ہوتی تو آج 375 روپے فی لٹر تک پہنچ چکی ہوتیں۔ خواجہ آصف نے عالمی صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نے عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ٹیگز: