تہران : بمباری کے باوجود ایرانی شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور اپنی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
سبزوار میں ہزاروں مظاہرین نے ایرانی پرچم اٹھا کر صیہونی اور امریکی حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ایران کا فیصلہ صرف ایرانی خود کریں گے اور کوئی بیرونی طاقتیں ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتیں۔
ایک شہری نے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف ہو سکتا ہے، لیکن اپنے ملک میں بیرونی مداخلت نہیں چاہتا۔