Get Alerts

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام: پاک فوج کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام: پاک فوج کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

چمن : پاک فوج نے سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کی ایک اور مذموم کوشش کو جرات مندی سے ناکام بنا دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، چمن سیکٹر میں 'فتنہ الخوارج' کے دہشت گردوں نے سرحدی باڑ کاٹ کر پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے بروقت کارروائی کے ذریعے پسپا کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، 3 سے 4 خارجیوں پر مشتمل ایک گروہ نے پاک افغان سرحد پر نصب باڑ کو کاٹ کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ وہاں تعینات پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو فوری بھانپ لیا اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
 فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔دیگر خارجی زخمی حالت میں سرحد پار واپس بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔جائے وقوعہ سے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال باڑ کاٹنے والا سامان اور 5 دیسی ساختہ بم (IEDs) برآمد کر لیے گئے ہیں۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور مادرِ وطن کی حدود میں کسی بھی قسم کی مداخلت یا دہشت گردی کی کوشش کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

ٹیگز: