میونخ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگل ٹائٹل الیگزینڈر زویریو نے جیت لیا

میونخ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگل ٹائٹل الیگزینڈر زویریو نے جیت لیا

میونخ : میونخ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگل ٹائٹل جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نی جیت لیا۔ استنبول اوپن میں کروشیا کے اسٹار کھلاڑی مارین سیلچ نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔میونخ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگل ٹائٹل جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے اپنے نام کرلیا۔ فائنل معرکے میں جرمن کھلاڑی نے ارجنٹائن کے گائیڈو پیلا کو سخت مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی۔

الیگزینڈر نے اپنے حریف کے خلاف پہلا سیٹ چھ ، چار سے جیتا ۔ دوسرے سیٹ میں بھی جرمن کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کیا اور گائیڈو پیلا کو چھ، تین سے مات دیدی۔استنبول اوپن کے فائنل میں کروشیا کے اسٹار کھلاڑی مارین سیلچ نے کینیڈین حریف مائیلوس رونیک کو دلچسپ مقابلے میں ہرادیا۔

سیلچ کو کنیڈین کھلاڑی کے خلاف پہلے سیٹ میں مشکلات کاسامنا رہا لیکن انہوں نے سات، چھ سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں کروشین کھلاڑی نے شاندار کم بیک کیا اور رونیک کو باآسانی چھ، تین سے ٹھکانے لگا کر 17واں اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل یقینی بنالیا۔

مصنف کے بارے میں