Get Alerts

شاداب خان نے دنیائے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

شاداب خان نے دنیائے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
کیپشن: اس سے قبل یہ اعزاز1927ءمیں نیوزی لینڈ کے بل میرٹ نے اپنے نام کیا تھا.... فوٹؤ: فائل

نارتھمپٹن : قومی ٹیم کے آل راو¿ نڈر شاداب خان کم عمری میں 10 فرسٹ کلاس وکٹیں لینے والے پہلے لیگ سپنر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز1927ءمیں نیوزی لینڈ کے بل میرٹ نے اپنے نام کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 19 سالہ شاداب خان 91 سال بعد کم عمری میں انگلش سرزمین پر 10 فرسٹ کلاس وکٹیں لینے والے پہلے لیگ سپنر بھی بن گئے ہیں ۔ پاکستانی سٹار نے نارتھمپٹن شائر سے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، ان سے قبل 1927ءمیں نیوزی لینڈ کے بل میرٹ نے یہ اعزاز پایا تھا۔

شاداب خان کی دس وکٹوں کی بدولت پاکستان نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوسرے وارم اپ میچ میں نارتھیمپٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

ٹیگز: