سندھ کو پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ بنا کر چھوڑیں گے: شہباز شریف

سندھ کو پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ بنا کر چھوڑیں گے: شہباز شریف
کیپشن: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، فوٹو بشکریہ فیس بک

مٹیاری : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے موقع دیا تو سندھ کے ہر گوٹھ میں بجلی فراہم کریں گے۔ سندھ کو پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ بنا کر چھوڑیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرز مین اور پاکستان کا عظیم خطہ ہے، قیام پاکستان کیلئے سندھی عوام کا تاریخی کردار ہے۔ زرداری کے زمانے میں سندھ کے لوگوں سے بڑا ظلم ہوا ہے، زرداری حکومت نے کسانوں کو سستی کھاد نہیں دی۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں نہ روزگار دیا نہ مسائل حل کیے، سندھ ترقی نہیں کرتا تو پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، سندھ کی ترقی کے ساتھ پاکستان کی ترقی جڑی ہے، آصف زرداری نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔ ظالموں سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا 12 مئی کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان
 انہوں نے مزید کہا ہے کہ ذو الفقار علی بھٹو اور بے نظیر کے دور میں سندھ میں کام ہوا، اگر عوام نے 2018 میں موقع دیا تو سندھ کو پنجاب بنا دوں گا۔ ہم نے پنجاب میں 100 ارب روپے کی سڑکیں بنائی ہیں، سندھ کے ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین مشینیں نہیں ہیں۔ پنجاب کے غریب بچوں کو 17 ارب روپے کے ذریعے ہنر مند بنایا۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت علاج اور بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ سندھ کے ہسپتالوں اور اسکولوں میں سہولت نام کی کوئی چیز نہیں۔ آج سندھ بے حال ہے صرف زرداری خوشحال ہے۔ سندھ کے دیہات میں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں، سندھ کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے، سندھ کے ہر ضلع میں ہسپتال بنائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف کی سروسز ہسپتا ل آمد،احسن اقبال کی عیادت کی
 شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو 40 ارب کے بلاسود قرضے دیئے، یہ لوگ اربوں روپے کھا کر دبئی لے گئے ہیں، زرداری دور میں بجلی دور دور تک نہیں تھی۔ عوام نے موقع دیا تو سندھ کے ہر گوٹھ میں بجلی فراہم کریں گے۔ سندھ کو پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ بنا کر چھوڑیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں