بھارت میں موجود نیوزی لینڈ کے کرکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

بھارت میں موجود نیوزی لینڈ کے کرکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
سورس: file photo

نئی دہلی ،بھارت میں موجود نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ  کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹم سیفرٹ آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود تھے تاہم چارٹرڈ فلائٹ پر گھر روانگی سے قبل ٹم سیفرٹ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کیوی کرکٹر کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں علاج کے لیے چنئی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کیوی ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی بھارت چھوڑ دیا ہے، ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب کھلاڑی نئی دہلی سے مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آئی پی ایل میں شامل نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ پلیئرز کچھ روز مالدیپ میں قیام کریں گے، کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں 11 مئی کی شیڈولڈ انٹری موخر ہو سکتی ہے۔