بھار ت میں غیر متعلقہ فرد سے یورینیم کی برآمد گی پر پاکستان کی تشویش ، تحقیقات کا مطالبہ

بھار ت میں غیر متعلقہ فرد سے یورینیم کی برآمد گی پر پاکستان کی تشویش ، تحقیقات کا مطالبہ
سورس: file photo

اسلام آباد،پاکستان نے بھارت میں 7کلونیچرل یورینیم تحویل میں لیےجانے کی اطلاعات پرتشویش کا اظہارکیا ہے ، پاکستان نے بھارت سے جامع تحقیقا ت کا مطالبہ کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں عام افراد سے یورینیم قبضے میں لیے جانے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں 7کلویورینیم ایک غیرمجاز شخص سے تحویل میں لیاگیا، 7 کلو نیچرل یورینیم تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات پرتشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیچرل یورنیم غیرمجازشخص سےتحویل میں لیےجانےپر کئی سوالات نےجنم لیا ایٹمی مواد کی حفاظت تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،بھارت میں ایک عام شخص سے ایٹمی مواد ملنا اچنبھے کی بات ہے۔


دفتر خارجہ نےمطالبہ کیا ہے کہ  بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کرائیں، تحقیقات کرائی جائیں بھاری مقدارمیں ایٹمی موادریاستی کنٹرول سے باہر کیسےنکلا  اور  بھارتی حکام ان وجوہات کی نشاندہی کریں جن کے باعث نیچرل یورینیم چوری ہوا۔