وزیراعظم عید کی چھٹیاں نتھیا گلی میں منائیں گے

وزیراعظم عید کی چھٹیاں نتھیا گلی میں منائیں گے
سورس: file photo

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان عیدکی چھٹیاں اہل خانہ کے ہمراہ نتھیاگلی میں گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عید کی نماز نتھیا گلی میں ادا کریں گے اور سرکاری امور کے بجائے فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

واضح رہےکہ حکومت نے 10 سے 15 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کررکھا ہے اور عید کی تعطیلات میں ملک بھر میں سیاحت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکومت کی طرف سے کورونا ایس او پیز کو فالو کرنے کی بار بار ہدایات کی جارہی ہے ۔