اداروں کے خلاف تقریر، وزیراعظم کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان 

 اداروں کے خلاف تقریر، وزیراعظم کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد:  وزیراعظم شہبازشریف نے ایبٹ آباد میں عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ قومی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایبٹ آباد میں ریاست، آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیاگیا،ان کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے یہ سیاست نہیں سازش ہے۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے  نے کہا کہ عمران نیازی سیاست نہیں سازش کررہا ہے، یہ سازش پاکستان کے خلاف ہورہی ہے ۔ایک شخص کی انا، تکبر ، جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے۔پہلے عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت ڈبونے کی سازش کی، اب خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے ۔عمران نیازی کی ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کچل دیں گے ۔

عمران نیازی اسی تھالی میں چھید کررہا ہے جس میں اُس نے کھایا ۔  بائیس کروڑ عوام، آئین اور قومی ادارے ایک شخص کے غلام نہیں ۔عمران نیازی عوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، اسے پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے ۔عمران نیازی نے بہت جھوٹ بول لیا، اب اسے سچائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں