1971 کے بعد بنگلہ دیش میں پہلی بار ہندی فلم  ریلیز  ہو گی

 1971 کے بعد بنگلہ دیش میں پہلی بار ہندی فلم  ریلیز  ہو گی

ڈھاکہ: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان  کی بلاک بسٹر فلم "پٹھان" 1971 کے بعد  بنگلا دیش میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم بن  گئی۔

  "پٹھان" 12 مئی کو بنگلا دیش کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

  ایک اعلامیے میں نیلسن ڈی سوزا کے مطابق سینما ہمیشہ سے قوموں، نسلوں اور ثقافتوں کو متحد کرنے کا ذریعہ رہا ہے اور اس کے ذریعے لوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔ 

  نیلسن ڈی سوزا کا کہنا تھا کہ بالی و وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی بنگلا دیش میں ایک بڑی فین فالوونگ ہے اسی لئے ان کی فلم کو ریلیز ہونے کی اجازت دی گئی۔

خیال رہے کہ "پٹھان" نے اپنی ریلیز کے بعد عالمی طور پر ایک ہزار کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔