سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد، 76سے زائد مخصوص نشستوں پر رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد، 76سے زائد مخصوص نشستوں پر رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا ہے، اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن آج 76سے زائد مخصوص نشستوں کے ممبران کی رکنیت معطل کرے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کوآرڈینیشن ونگ نے ورکنگ شروع کردی۔

قومی اسمبلی کی 23مخصو ص نشستوں کی معطلی ہوگی ۔صوبائی اسمبلی کی 53سے زائد نشستوں کی معطلی کا نوٹیفکیشن ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر مخصو ص نشستوں کی الاٹمنٹ معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کا  الیکشن کمیشن  آج باضابطہ منظوری دے گا۔

مصنف کے بارے میں