بشریٰ بی بی کی جیل منتقلی کی درخواست منظور، بنی گالا سے اڈیالہ منتقل

بشریٰ بی بی کی جیل منتقلی کی درخواست منظور، بنی گالا سے اڈیالہ منتقل

اسلام آباد:  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور  کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےبشریٰ بی بی کی درخواست پر  محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

 جیل حکام نے عدالت کے حکم پر  بشریٰ بی بی کو   بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کو 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔ جس کے بعد ان کی  بنی گالا رہائش کو سب جیل قرار دے کر وہاں منتقل کر دیا گیا تھا۔  

مصنف کے بارے میں