نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں کل 7 افراد سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعے کے بعد مقامی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ کیا جا سکے۔