Get Alerts

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 ملتوی ہونے کا خدشہ

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 ملتوی ہونے کا خدشہ

لاہور : خطے میں بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے انعقاد پر خدشات منڈلانے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایونٹ کو ملتوی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اگرچہ اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم پی سی بی حکام حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا، مگر حالیہ سیکیورٹی واقعات کے بعد ایونٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ آج پی ایس ایل کمیٹی کا ایک اہم اجلاس متوقع ہے جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

ادھر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کے واقعے نے سیکیورٹی خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ پاک فوج نے اس ڈرون کو بروقت کارروائی کے ذریعے تباہ کر دیا، جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور اسٹیڈیم کے تمام گیٹ بند کر دیے گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ آج رات اسی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ شیڈول تھا۔

ٹیگز: