Get Alerts

عالمی توانائی بحران کا خدشہ: پاک-ایران کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کا بڑا اضافہ

عالمی توانائی بحران کا خدشہ: پاک-ایران کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کا بڑا اضافہ

لندن / نیویارک : مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ فوجی کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ سپلائی متاثر ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 95.51 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ یعنی 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے فی بیرل قیمت 89.80 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔تیل کے ساتھ ساتھ توانائی کے دیگر ذرائع بھی مہنگے ہو رہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گیس کی قیمت 2 ڈالر 71 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBTU) پر پہنچ گئی ہے۔

ٹیگز: