Get Alerts

میٹا کا فیصلہ،انڈیا میں پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس کے بعد 'مسلم' نیوز پیج بھی بند

میٹا کا فیصلہ،انڈیا میں پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس کے بعد 'مسلم' نیوز پیج بھی بند

نئی دہلی:فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے انڈین حکومت کی درخواست پر ایک مشہور مسلم نیوز پیج کو ملک میں بند کر دیا ہے۔ اس پیج کا نام 'مسلم' تھا اور یہ مسلمانوں سے متعلق خبریں اور مواد نشر کرتا تھا، جس کے 67 لاکھ فالوورز تھے۔ انسٹاگرام پر اس پیج کی بڑی شہرت تھی، لیکن انڈیا میں اس پر پابندی لگانے کے بعد صارفین کو ایک پیغام موصول ہو رہا ہے کہ "اس اکاؤنٹ تک انڈیا میں رسائی حاصل نہیں ہے، کیونکہ ہم نے اس اکاؤنٹ کو محدود کرنے کے لیے درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔"

یہ اقدام حالیہ کشیدہ سیاسی صورتحال اور پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا۔ اس نیوز پیج کے بانی اور ایڈیٹر ان چیف  امیر الخطاطبی  نے کہا کہ انڈین حکومت کی درخواست پر پیج بند کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں انڈیا سے ہزاروں پیغامات اور ای میلز موصول ہوئیں جن میں صارفین نے شکایت کی کہ وہ پیج تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔

میٹا کمپنی نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا، تاہم اس کے ترجمان نے کہا کہ جب سوشل میڈیا مواد مقامی قوانین سے ہم آہنگ نہیں ہوتا، تو حکومتی درخواست پر اسے بند کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل، پاکستانی اداکاروں اور کرکٹرز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس، جیسے عاطف اسلم, فواد خان, بابر اعظم, شاہد آفریدی, اور عمران خان کی سوشل میڈیا موجودگی کو بھی انڈیا میں محدود کیا جا چکا ہے۔

ٹیگز: