Get Alerts

بھارت کی کارروائیاں امن کے لیے خطرہ، پاکستان کے آپشنز محدود ہو گئے؛عرفان صدیقی

 بھارت کی کارروائیاں امن کے لیے خطرہ، پاکستان کے آپشنز محدود ہو گئے؛عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے موجودہ کشیدہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیاں پاکستان کو دفاعی ردعمل پر مجبور کر رہی ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں پر حملے اور درجنوں معصوم جانوں کا ضیاع بھارتی پالیسی کی بزدلانہ نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات سے خطے میں امن کا خواب مزید دور ہو گیا ہے۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اور اگر دشمن باز نہ آیا تو اسے مناسب وقت پر مناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کا فوری نوٹس لے۔

ٹیگز: