Get Alerts

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبریں بے بنیاد؛ وزارت داخلہ نے حقائق جاری کر دیے

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبریں بے بنیاد؛ وزارت داخلہ نے حقائق جاری کر دیے

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات (UAE) سے پاکستانیوں کی مبینہ جبری بے دخلی سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری مہم کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے "بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا" قرار دیا ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے جاری کردہ تفصیلات میں واضح کیا ہے کہ میڈیا کے کچھ حصوں میں گردش کرنے والی خبریں حقیقت کے برعکس ہیں۔ اعلامیے میں درج ذیل اہم نکات بیان کیے گئے ہیں، یو اے ای یا کسی بھی دوسرے ملک میں کسی خاص فرقے یا پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر بے دخل کرنے کی خبریں من گھڑت ہیں۔ ڈی پورٹیشن ایک معمول کا قانونی عمل ہے جو صرف ان افراد پر لاگو ہوتا ہے جو میزبان ملک کے قوانین توڑتے ہیں یا جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہوتیں۔


  پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں ہے؛ قانونی شرائط پوری کرنے والے شہری پہلے کی طرح روزگار اور سفر کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
وزارتِ داخلہ نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری کو درپیش مسئلہ دفترِ خارجہ کے ذریعے متعلقہ ملک کے حکام کے ساتھ اٹھایا جاتا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی سنسنی خیز اور جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں جو برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔

ٹیگز: