Get Alerts

دوحہ میں اعلیٰ سطحی امریکی و قطری قیادت کی ملاقات

دوحہ میں اعلیٰ سطحی امریکی و قطری قیادت کی ملاقات

دوحہ: امریکی نائب صدر نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے اہم اور اعلیٰ سطحی ملاقات کی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

رائٹرز کے مطابق ملاقات کے دوران ایران کے ساتھ جاری سفارتی مذاکرات اور ان کے ممکنہ اثرات پر بھی جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی کے شعبے، خاص طور پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی عالمی مارکیٹ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ عالمی توانائی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مزید برآں دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے قریبی رابطے اور مستقل مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
 
 
 

ٹیگز: