کرپشن بے نقاب کرنے پر نواز شریف ججز کو نشانہ بنا رہے ہیں، عمران خان

کرپشن بے نقاب کرنے پر نواز شریف ججز کو نشانہ بنا رہے ہیں، عمران خان

لاہور: سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی جانب سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف غیرقانونی طریقے سے کمائی جانے والی رقم اور کرپشن کو بے نقاب کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز پر حملے کر رہے ہیں جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف قوم کے لوٹے گئے اربوں روپے بچانے کے لئے ریاستی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آج ( 9 نومبر) کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ مجھے پتہ تھا کہ فیصلہ میرے خلاف ہی آئے گا کیونکہ یہ جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں اور ان کا غصہ فیصلے کے الفاظ کی صورت میں سامنے آ گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں