پرویز مشرف نے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے اتحاد کو خوش آئندہ قرار دیدیا

پرویز مشرف نے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے اتحاد کو خوش آئندہ قرار دیدیا

کراچی: سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے سیاسی اتحاد کو خوشی کی بات قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر کمیونٹی کا اکٹھا ہونا خوشی کی بات ہے۔
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف نے اپنے بیان میں کہا کہ مہاجر قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے اور ایک نئی طاقت کو ابھر کر سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا اور انہیں خوشی ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی مل کر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ پرویز مشرف نے مشورہ دیا کہ دیہی سندھ میں طاقت کوابھاریں کیوں کہ پیپلزپارٹی کو ہرا کر حکومت بنائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی نے آئندہ انتخابات کیلئے سیاسی اتحاد کا اعلان کر دیا ۔