Get Alerts

پیپلز پارٹی کے رہنماءمصطفی نواز کھوکھر کا بطور سینیٹر مستعفی ہونے کا اعلان

پیپلز پارٹی کے رہنماءمصطفی نواز کھوکھر کا بطور سینیٹر مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماءاور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ آج پارٹی کے سینئر لیڈر سے ملاقات کی، پارٹی قیادت میرے سیاسی عہدوں سے خوش نہیں اور سینیٹ سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور کل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ذاتی طور پر استعفیٰ پیش کروں گا۔ 

ٹیگز: