رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے  اہم فیصلہ ،رجسٹریشن کارڈکی مدت میں 6 ماہ کی  توسیع، اطلاق یکم جولائی سے 31 دسمبر تک ہوگا

 رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے  اہم فیصلہ ،رجسٹریشن کارڈکی مدت میں 6 ماہ کی  توسیع، اطلاق یکم جولائی سے 31 دسمبر تک ہوگا

اسلام آباد :رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے  اہم فیصلہ کیاگیا ہے ۔ رجسٹریشن کارڈکی مدت میں 6 ماہ کی  توسیع کردی گئی ہے ۔  اطلاق یکم جولائی سے 31 دسمبر کے لیے ہوگا۔  

 نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پرمنظوری دی جس کے تحت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لیے رجسٹریشن کارڈکی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے پی اوآرکی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی جس کے بعد پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کے فیملی ممبرزپرہوگا،۔

پی اوآر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی2023 سے 31 دسمبر 2023 کے لیے ہوگا۔پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد13لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔

مصنف کے بارے میں