Get Alerts

"یوں جو تکتا ہے آسمان کو تو ۔۔۔"،جون ایلیا کی آج  23 ویں برسی 

لاہور : اردو ادب کے ممتاز شاعر، ادیب اور دانشور جون ایلیا کی 23 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

جون ایلیا نثر اور نظم دونوں میں اظہار کی مہارت رکھتے تھے اور غیر روایتی انداز کے سبب انہیں ایک باغی اور روایت شکن شاعر کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

جون ایلیا 14 دسمبر 1931ء کو بھارت کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے اور انگریزی، عربی اور فارسی زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔ ان کی معروف تصانیف میں شاید، گویا، یعنی گمان، لیکن شامل ہیں۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ ’شاید‘ 1991ء میں شائع ہوا، جسے اردو ادب کا دیباچہ قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں تقریباً پچاس ہزار اشعار کہے اور 60 سے زائد نایاب کتابوں کے ترجمے بھی کیے۔

جون ایلیا 8 نومبر 2002ء کو وفات پا گئے۔ آج بھی ان کے چاہنے والے سخی حسن قبرستان میں جا کر ان کی قبر پر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

ٹیگز: