امریکی صدرٹرمپ کا 25 دسمبر کو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا اعلان

امریکی صدرٹرمپ کا 25 دسمبر کو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ نے25 دسمبر کو اافغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کردیا، افغان امن مذاکرات دو سال سےجاری ہیں،جس کے پیش نظر یہ اہم پیش رفت تسلیم کی جا رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ افغانستان سے اپنے فوجی رواں سال 25 دسمبر کو نکالے گا، جو کہ امن مذاکرات کی کامیابی کا ثبوت ہےہے۔
خیال رہے کہ افغان امن مذاکرات میں پاکستان نے بھی کلیدی کرادار ادا کیا ہے جس کے بارے میں امریکی نما ئندہ برائے خصوصی زلمے خلیل زاد نے انٹرویو مین اعتراف بھی کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کیا۔ افغان امن کے لیے دو سال سے جاری ہماری کوششوں میں پاکستان مدد گارثابت ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات اور تشدد میں کمی کی ترغیب دی۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان افغان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے سلسلے میں بھی مددگارثابت ہوا کیونکہ پاکستان افغانستان میں امن کو ملکی امن کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام افغان 42 سال میں پہلی بار ایک میز پر بیٹھے ہیں، یہ امید اور موقع کا لمحہ ہے مگر اس لمحے کے اپنے چینلجز بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان رہنما اور طالبان غلطیاں دہرانے کے بجائے پرامن حل پر رضامند ہو جائیںامریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان افغانستان کو دہشتگرد اور انتہاپسند گروپوں کے لیے اپنی زمین استعمال نہ کرنے دینے کا معاہدہ کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اس کے حوصلہ افزا نتائج ملیں گے۔زلمے خلیل زاد نے خبردار بھی کیا کہ افغان امن مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا اپنے قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔