Get Alerts

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملاقات

 پاکستان نیوی ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی سربراہی میں ملک کو درپیش سمندری چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹے گی:عارف علوی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاک بحریہ کے نئے تعینات ہونے والے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

 صدر مملکت نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی، نیول چیف سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ گوادر پورٹ کی سیکیورٹی اور سی پیک کے سمندری راستوں کو تحفظ فراہم کر کے  ملکی معاشی مفادات کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

 انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان نیوی ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی سربراہی میں ملک کو درپیش سمندری چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹے گی۔