Get Alerts

حکومت کا ایک اور عوام دشمن فیصلہ ،بجلی کی قیمت میں 1.95 روپے فی یونٹ اضافہ

حکومت کا ایک اور عوام دشمن فیصلہ ،بجلی کی قیمت میں 1.95 روپے فی یونٹ اضافہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : حکومت کا ایک اور عوام دشمن فیصلہ ۔۔بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے  فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی  ۔نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ 

نیو نیوز کے مطابق اضافہ  اگست کی ماہانہ  فیول  ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کیا گیا  ۔ اطلاق   اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق  سی پی پی اے جی نے 2 روپے   7 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 30 ستمبر   2021 کو   ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔  فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔