حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام ، مزید 22 اشیائے ضروریہ مہنگی

حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام ، مزید 22 اشیائے ضروریہ مہنگی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں ۔  ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 12.94 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 262 روپے 35 پیسے تک پہنچ گئی ۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔

 ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت  152 روپے 28 پیسے بڑھ گئی۔ آلو 2 روپے 95 پیسے فی کلو اور لہسن 9 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ۔ آٹے کا 20 کلو تھیلا کی قیمت میں  23 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔

 اڑھائی کلو برانڈڈ گھی 3 روپے 29 پیسے مہنگا ہوگیا، چینی کی فی کلو قیمت میں 47 پیسے  بڑھ گئی ۔ پیٹرول، ڈیزل، ٹماٹر، مٹن، تازہ دودھ، چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ۔ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی،  21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔