Get Alerts

عمران خان کو بنی گالا لانے والے کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ 

عمران خان کو بنی گالا لانے والے کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ 
سورس: File

ڈی آئی خان : عمران خان کو ڈیرہ اسماعیل خان سے بنی گالا لانے والے کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں ایک بار پھر فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی ہوئی جس پر ڈی آئی خان سے واپسی پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی ۔

 پائلٹ نے فنی خرابی پر ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاؤں کے قریب اتار لیا۔عمران خان اور ساتھی محفوظ ہیں۔بذریعہ سڑک بنی گالہ روانہ ہوگئے ہیں۔