اسرائیل کیخلاف جنگ مصر تک پہنچ گئی، 2 اسرائیلی ہلاک 

اسرائیل کیخلاف جنگ مصر تک پہنچ گئی، 2 اسرائیلی ہلاک 

سکندریہ : فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ مصر میں پہنچ گئی ۔سکندریہ میں دو اسرائیلی سیاحوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اسرائیلی سیاحوں کی ہلاکت اتوار کے روز اس وقت ہوئی جب ایک پولیس افسر نے سیاحوں کے گروپ کو اپنی بندوق سے نشانہ بنایا۔

مصری سیکورٹی سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سیاحوں کو ہلاک کرنے والا پولیس افسر پولیس سیکرٹری ہے اور سکندریہ میں سیاحوں کی حفاظت کی ذمہ داری پر مامور ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق پولیس افسر نے اسرائیلی سیاحوں پر اپنے ذاتی اسلحے سے فائرنگ کی۔ یہ سیاح سکندریہ شہر کے علاقے مانشیوا میں موجود تھے۔

سیاحوں کی اس ہلاکت کے بعد سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مصنف کے بارے میں